اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورت کی مطابق حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دفتر نے اعلات کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے لئے ماہ شوال المکرم کا حلول ثابت ہوچکا ہے چنانچہ کل بروز جمعہ 10 ستمبر 2010 یکم شوال المکرم اور عید سعید فطر کا دن ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کا اعلان عید فطر:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماہ مبارک رمضان میں عزیز مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے اعمال و عبادات کی قبولیت کی آرزو کرتے ہوئے، ایران کے شریف عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک کے کئی علاقوں سے رؤیت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق رؤیت ہلال جمعرات (9ستمبر2010) کی شام کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے لئے ثابت ہوچکی ہے؛ چنانچہ کل 10 ستمبر سنہ 2010 یکم شوال المکرم اور عید سعید فطر کا دن ہوگا۔ تمام ایمانی بھائیوں اور بہنوں اور ایران کی بزرگوار قوم کو عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد عرض کرتے ہوئے اعلان کیا جاتا ہے کہ کل صبح ملک کے تمام شہروں میں عید فطر کی پرشکوہ نماز کا انعقاد ہوگا۔ دفتر رہبر معظم ـ 9 /ستمبر/2010..........حضرت آية اللہ العظمي مکارم شيرازي کی جانب سے عید فطر کا اعلانآیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے لئے بھی شوال المکرم کا حلول ثابت ہوچکا ہے اور انھوں نے کل 10 ستمبر کو عید سعید فطر کا اعلان کیا ہے۔ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کے مطابق قم المقدسہ کی مرکزی نماز عید کل صبح سات بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی حرم مطہر میں موصوف کی امامت میں ہوگی۔ ..........آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ حضرت آيت اللہ العظمي صافي گلپائگانی کے لئے رؤیت ہلال ثابت ہوچکی ہے اور انھوں نے کل بروز جمعہ عید سعید فطر کا اعلان کردیا ہے۔ ..........آیت اللہ سید صادق روحانی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعہ 10 ستمبر 2010 یکم شوال المکرم اور عیدسعید فطر کا دن ہے۔ان کے دفتر نے اپنے اخباری بیان میں تمام روزہ دار مؤمنین کی عبادات کی قبولیت کی دعا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ معظم لہ کے لئے رؤیت ہلال ثابت ہوچکی ہے اور جمعہ کو عید فطر ہے۔ ..........حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ گرگانی کی رائے کے مطابق کل جمعہ 10 ستمبر کو عید سعید فطر ہے۔ معظم لہ کے دفتر نے تمام ولایتمدار و روزہ دار مؤمنین کی طاعات و عبادات کی قبولیت کی دعا کی ہے اور عید سعید فطر کی مناسبت سے سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل جمعہ کو یکم شوال المکرم اور عید فطر کا دن ہے۔ زکواۃ فطرہموصوف کی رائے کے مطابق اس سال رمضان میں جن لوگوں کی غالب خوراک روٹی ہو ان کو تین کلوگرام گندم بعنوان زکواة فطرہ ادا کرنی پڑے گی (فی کس 2000 تومان)؛ اور اگر ان کی غالب خوراک چاول رہا ہو تو انہیں تین کلوگرام چاول بعنوان زکواة فطرہ ادا کرنا پڑے گا (فی کس 6000 تومان)موصوف نے کہا ہے کہ مؤمنین کے پاس اگر استطاعت ہو تو ایک فرد کا فطرہ امام زمان علیہ السلام کی جانب سے بھی ادا کریں۔ ..........آیت اللہ العظمی شیخ عبداللہ جوادی آملی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ معظم لہ کے لئے رؤیت ہلال ثابت ہوچکی ہے اور کل جمعہ کو عید سعید فطر ہوگی۔ ..........موصولہ اطلاعات کی مطابق آیت اللہ العظمی سید کاظم حسینی حائری اور آیت اللہ العظمی سید محمد شاہرودی کے دفاتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ معظم لہما کے لئے رؤیت ہلال ثابت ہوچکی ہے اور کل بروز جمعہ 10 ستمبر 2010 عید سعید فطر ہے۔ ..........تہران میں نماز عید عید سعید فطر کی نماز کل جمعہ کی صبح «حضرت آیتاللہ العظمی امام خامنہای» کی امامت میں منعقد ہوگی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز عید ممتاز قاری سعید طوسی کی تلاوت کلام اللہ مجید اور دعائے ندبه و تواشیح و مناجات کی قرأت کے بعد جامعۂ تہران (تہران یونیورسٹی) میں ہوگی۔ ...........قم کی نماز عید قم المقدسه میں کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں بھی نماز سے قبل دعائے ندبہ پڑھی جائے گی اور حجت الاسلام و المسلمین اکبری عید کے شرعی مسائل بیان کریں گے جس کے بعد نماز عید حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی امامت میں ہوگی۔ ..........کل کہیں بھی نماز جمعہ کا اہتمام نہیں ہوگا۔..........آیت اللہ العظمی خامنہای کی طرف سے قیدیوں کے لئے معافی کا اعلانرہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای رہبر نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی درخواست پر عمومی اور انقلاب کی عدالتوں کی طرف سے سزایافتہ مجرمین کی ایک خاصی تعداد کو معاف کردیا اور ایک خاصی تعداد کی سزاؤں میں تخفیف کی درخواست کی منظوری دے دی۔ ..........اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ ماہ مبارک رمضان کے دوران ضیافت الہی کے تمام مہمانوں ـ خاص طور پر دنیا کے گوشے گوشے میں رہنے والے پیروان اہل بیت علیہم السلام ـ کی خدمت میں عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد عرض کرتی ہے اور اللہ کی بارگاہ میں سب کے اعمال و عبادات کی قبولیت کی دعا کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
متعلقہ لنک: